آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان تاریخی معاہدہ طے

اسلام آباد(سی این پی) پاکستان کی ریفائننگ پالیسی کے مطابق ایک اہم پیش رفت میں، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) نے آج باضابطہ طور پر اپ گریڈ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔آئل اینڈ گیس اتھارٹی کے چیئرمین مسرور خان نے کہا، “اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگز، مشاورت اور غور و خوض کے بعد، معاہدے کو حتمی شکل دی گئی، اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے، ہم نے پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے ساتھ پہلے معاہدے پر دستخط کیے۔” براو¿ن فیلڈ ریفائنری پالیسی، جو کہ قومی اسٹریٹجک فریم ورک کا ایک اہم جزو ہے، ان معاہدوں سے موجودہ ریفائنریوں کو یورو-V کے مطابق ایندھن تیار کرنے کے لیے اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں سہولت فراہم کی جائے۔ اس پالیسی کا نفاذ پاکستان کے تیل کے شعبے میں مثبت تبدیلیوں کا آغاز کرےگا۔مسرور خان نے مزید کہا کہ “ہم سمجھتے ہیں کہ براو¿ن فیلڈ ریفائنری پالیسی کے تحت اپ گریڈ کے منصوبے قومی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ PRL کے ساتھ یہ معاہدہ ہماری ریفائننگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ماحول دوست ایندھن کی پیداوار میں اہم پیشرفت ہے۔یہاں یہ واضح کرنا بھی ضروری ہے کی اس پالیسی کے کامیاب نفاذ سے ملک میں نا صرف یورو- V ڈیزل اور پیٹرول کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی بلکہ امپورٹ میں کمی اور ذر مبادلہ کی بچت بھی ہو گی جو کہ ملک کے توانائی کے منظرنامے پر مثبت اور دیرپا اثرات مرتب کرنے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی۔