آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کاسیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد(سی این پی)آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا کویت ایمبیسی کے اعلیٰ افسران اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آبادکا دورہ،وفد کو جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور اس کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں مکمل آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کویت ایمبیسی کے اعلی افسران اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آبادکا دورہ کیا اور انہیں جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا بھی دورہ کروایا اور اس کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں مکمل آگاہ کیا، اس موقعہ پر ایس ایس پی سیف سٹی بھی موجود تھے، آئی سی سی پی او نے کویت ایمبیسی کے اعلی افسران اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس کو بتایا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے پولیس آپریشن سنٹر کے افسران کو سفارت خانوں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے احکامات بھی جاری کئے،انہوں نے وفد کو شہر میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بتایا کہ سیف سٹی کے جدید تکنیک کے حامل کیمرے شہر کی سلامتی، جرائم کے سدِباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جرائم کا 42 فیصد سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے حل کیا جاتا ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاںنے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں غیر ملکی سفرائ اور وفود کی حفاظت اسلام آباد کیپٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،انہوں نے وفد کو مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرائی،وفد نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا، آخر میں آئی سی سی پی او نے کویت ایمبیسی کے اعلیٰ افسر کویادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔