اسلام آباد (سی این پی)نیب ٹیم کی جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل ہوگئی ،ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے،نیب ٹیم پونے 7 گھنٹے تک اڈیالہ جیل موجود رہی،نیب ٹیم شام سوا 4 بجے اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوئی،تفتیش کے دوران مختلف دستاویزات سے متعلق سوالات پوچھے گئے،نیب ٹیم میں سربراہ سمیت 2 نئے افسران شامل تھے۔
نیب کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل اعظم نے کی ۔نیب ٹیم نے 190 ملین پاﺅنڈ سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف سے سوالات کئے اور ان سے ریاستی بینک کے بجائے سپریم کورٹ میں جمع کرانے سے متعلق سوالات پوچھے ۔ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم نے چیئرمین تحریک انصاف سے برطانیہ سے آنے والی رقم کو سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی وجوہات سے متعلق بار بار سوالات کئے تاہم اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف تسلی بخش جواب نہ دے سکے
۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نیب ٹیم نے چیئرمین تحریک انصاف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف سے جتنے بھی سوالات پوچھے گئے ان سوالوں کے بجائے ادھر ادھر کے جواب دیتے رہے جس پر نیب ٹیم انہیں بار بار ٹوکتی اور اور باور کراتی رہی ہے کہ جو سوالات پوچھا ہے صرف اسی کا جواب دیں تاہم چیئرمین تحریک انصاف کسی بھی سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔