ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،انٹرنیشنل گینگ کے2 مرکزی انسانی سمگلرز گرفتار

اسلام آبا د(سی این پی)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرنیشنل گینگ کے 2 مرکزی انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں آصف محمود اور بلال حسن شامل ہیں، 35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے معاملے پر پرائمنسٹر آفس کی ہدایات پر تحقیقات کی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ پاکستانیوں کو چین کے قانون نافذ کرنے والے مختلف حکام نے حراست میں لیا تھا،ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایت پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد صائم سلطان کی زیر نگرانی ٹیم نے پاکستان واپس آنے والے 5 مسافروں کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کیاہے، غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے مسافروں سے سمگلرز کے حوالے سے ابتدائی معلومات حاصل کی گئی

ابتدائی تحقیقات سے گینگ کے مرکزی سمگلر کی شناخت آصف محمود کے نام سے ہوئی، انسانی سمگلر آصف محمود کی چین میں موجودگی کی بنیاد پر نام فوری طور پر سٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا، ملزم آصف محمود کو چین سے پاکستان واپس آتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ملزم آصف محمود کی نشاندہی پر اہم سہولت کار ملزم بلال حسن کو بھی گرفتار کر لیا گیا،ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا،ابتدائی تفتیش کے مطابق اسمگلرز جعلی دستاویزات تیار کرتے تھے، ملزمان غیر قانونی تارکین وطن کو کاروباری افراد کے طور پر ظاہر کرتے تھے،ملزمان تارکین وطن کو امیگریشن کلئیرنس کے حوالے سے باقاعدہ تربیت دیتے تھے، ملزمان کا سرحد کے دونوں اطراف انسانی سمگلنگ کا منظم نیٹ ورک تھا ،ملزمان کی نشاندہی پر متعدد جگھوں پر چھاپہ مار کاروائیاں کی گئی ، چھاپوں کے نتیجے میں متعدد پاسپورٹس، لیپ ٹاپ اور دیگر مجرمانہ دستاویزات برآمد ہوئی، انسانی اسمگلروں کے زیر استعمال بینک اکاو¿نٹس منجمد کر دیئے گئے ،ملزمان کے زیر استعمال بینک اکاونٹس میں کروڑوں کی ٹرانزکشن کی گئی ،ملزمان کی جانب سے رجسٹرڈ کی گءڈمی کمپنیوں کے حوالے سے بھی متعلقہ اداروں کو مراسلے جاری کر دیئے گئے ،مذکورہ نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی بھی شناخت حاصل کر لی گئی ہے جن کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔