نیو یارک(سی این پی)نکاراگوا کی 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس (Sheynnis Palacios) نے مس یونیورس 2023 کا تاج اپنے سر سجا لیا جبکہ مس تھائی لینڈ اور مس آسٹریلیا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔مس یونیورس 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا بین الاقوامی مقابل? حسن ہے، رواں سال کا مس یونیورس مقابلہ ایل سلواڈور میں منعقد کیا گیا جس میں 90 سے زائد ممالک کی حسیناوں نے حصہ لیا جو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی تھیں۔23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس (Sheynnis Palacios) مس یونیورس جیتنے والی پہلی نیکاراگوان خاتون ہیں جو اپنے سر پر جیت کا تاج پہنتے ہوئے آنکھوں میں آنسو لیے خوشی سے نہال تھیں۔مقابلے کے فائنل راونڈ کے آخری سوال میں ٹاپ 3 حسیناوں سے سوال پوچھا گیا کہ “وہ کس خاتون کی زندگی میں ایک سال گزارنے کا انتخاب کریں گی؟اس سوال کے جواب میں شینس پالاسیوس نے 18ویں صدی کی برطانوی فلسفی اور حقوق نسواں کی ماہر میری وولسٹن کرافٹ کا انتخاب کیا اور کہا کہ ا±نہوں نے اپنی محنت اور کوشش سے بہت سی خواتین کے لیے کام کیا اور ا±نہیں نئے نئے مواقع فراہم کیے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">