پاکستان کسٹمز سروس کے اسسٹنٹ کلکٹرز کے وفد کا انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

اسلام آبا د(سی این پی)نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیرتربیت پاکستان کسٹمز سروس کے اسسٹنٹ کلکٹرز کے وفد کا انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کا دورہ،ایس پی سی ٹی ڈی نے وفد کو سی ٹی ڈی کے فرائض کی نوعیت اور اس کے طریقہ کار کے متعلق بریف کیا،سی ٹی ڈی کے جوانوں نے انسداد دہشتگردی کے متعلق عملی نمونہ بھی پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں زیر تربیت پاکستان کسٹمز سروس کے اسسٹنٹ کلکٹرز کے وفد نے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کا دورہ کیا،ایس پی سی ٹی ڈی نے وفد کو سی ٹی ڈی کے دہشت گردعناصر اور انکے سہولت کاروں کے انسداد ،امن و امان کے قیام ،دیگر فرائض اور کام کے طریقہ کار کے متعلق بریفنگ دی

اس موقع پر سی ٹی ڈی اسلا م آباد کے ڈائریکٹر ٹریننگ بھی موجود تھے،سی ٹی ڈی کے افسران وجوانوں نے وفد کو انسداد دہشتگردی اور پیشہ ورانہ تربیت کے متعلق عملی نمونہ پیش کیا،جس میں انہوں نے اسلحہ سے لیس عناصر کو قابو کرنے،مغویوں کو بازیاب کرانے،اہم شخصیات کی حفاظت اور عوامی مقامات پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کا عملی مظاہرہ کیا

ایس پی سی ٹی ڈی اور ڈائریکٹر ٹریننگ نے وفد کو انسداد دہشتگردی کے متعلق لیکچر بھی دیا،وفد نے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کے افسران و جوانون کی دہشت گردعناصر اور انکے سہولت کاروں کی خلاف کارروائیوں اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن وامان کے قیام کی کوششوں کو سراہا ،ایس پی سی ٹی ڈی نے وفد کو اعزازی پولیس شیلڈ بھی پیش کی۔