اسلام آباد (سی این پی) نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا کی خوشدامن جو گزشتہ دنوں انتقال فرما گئی تھیں کے ایصال ثواب کے لیےاین پی سی میں دعائے مغفرت اور قرآ ن خوانی کا اہتمام کیا گیا ،اس موقع پر سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل نے والدین کے حقوق کےبارے میںفکر انگیر بیان سے شرکاء کے قلب کو منور کیا، حافظ طاہر خلیل کا کہنا تھا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے والدین کےاولاد پر حقوق کے بارے میں سختی سے تاکید کرتے ہوئے انکے سامنے اف تک نہ کرنے اور انکے ساتھ حسن سلوک کرنےکا حکم دیا ہے،حضرت نوحؑ کو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ جب تک وہ اپنے والدین کے حق میں دعا نہیں کرتے انکی کشتی آگے نہیں بڑھ سکتی جس سے والدین کے حقوق کی اہمیت واضح ہوتی ہے،دعائے مغفرت میں پاکستان مسلم لیگ کے راہنماء طلال چوہدری،سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری شہباز بابر،پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یاسین، این پی سی کے سیکرٹری خلیل احمد راجہ، فنانس سیکرٹری نئیر علی، سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل،حاجی نواز رضا،ڈاکٹر عادل ،آرآئی یو جے کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک، این پی سی کے سابق صدر طارق چوہدری،آر آئی یو جے کےسابق صدر مبارک زیب خان، مائرہ عمران ، شکیلہ جلیل،جعفر بلتی، ٹکا خان ثانی، امجد صدیق،نعیم محبوب،سردار شاہد، فوزیہ شاہد،اظہار خان نیازی، وقار عباسی، عزیز علوی، طارق چوہدری، شاہد میتلا، شاہد اجمل سمیت جڑواں شہروں کے صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کثیر تعداد نے شرکت کی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">