عمران خان نے انگلینڈ میں بشری بی بی کے نام پر فلیٹ کا مطالبہ کیا ،ثبوت موجود ہیں ،ملک ریاض

اسلام آباد(سی این پی)بحریہ ٹاون کے چیر مین ملک ریاض نے ایک انٹرویو ر یکارڈ کروا دیا ہے جو ابھی نشر ہو گا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی سے صرف ہیرے جواہرات نہیں بہت کچھ لیا گیا ایک ارب روپے کیش بشری پیرنی ہم سے وصول کر چکی ہے ۔ بشری پیرنی نے میری بیٹی کو بنی گالہ میں بارہ گھنٹے بند کیا تھا اور پیسوں کا مطالبہ کررہی تھی ۔ ہمارے پاس تمام آڈیو کالز ریکارڈنگ موجود ہے۔ بہت کچھ سامنے لاونگا ۔ سوشل میڈیا پر گردش کر نے والی خبر نے دھوم مچا دی ہے سوشل میڈیا کے مطابق بحریہ ٹاون کے چیر مین ملک ریاض نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے خود بات کی اور 20 ارب روپے کا مطالبہ کیا ۔عمران خان نے جمائما کے اکاونٹ میں فرح گوگی کے زریعے کچھ رقم ٹرانسفر کیا ۔ عمران خان نے 20ارب کے بدلے بشری بی بی کے نام پر انگلینڈ میں فلیٹ کا مطالبہ کیا ۔ سینیٹ الیکشن عمران خان نے مجھ سے ہارس ٹریڈنگ میں مدد مانگی تھی ۔ عمران خان نے کچھ نام دیے تھے کہ ان نقد ادائیگیاں کرو ۔ خیبر پختونخواہ کے دو سابقہ منسٹر نے بہت بڑا حصہ وصول کیا ۔ ملک ریاض نے کہا کہ عمران خان نے کہا ان دو منسٹرز کو ناراض نہیں کرنا ۔ عدم اعتماد کے دوران عمران خان مجھ سے باربار کہہ رہا تھا زارداری صاحب کے ساتھ میری ڈیل کروا دو۔ عدم اعتماد کے دوران عمران خان نے مجھ سے ایم کیو ایم کو لے دے پر منانے کی بات کی ۔ عمران خان نے بشری بی بی کو پیسوں کی وصولی کے لئے رکھا ہوا تھا ۔ گوگی نے بہت سے لوگوں سے پیسہ وصول کیا ہے ۔ سب کے نام جانتا ہوں ۔ میں ثبوت کے ساتھ بات کرونگا ۔ ہر بات کا ثبوت موجود ہے ۔