افغان حکومت کا پاکستان سے آنے والوں کو قبول کرنے سے انکار

اسلام آباد(سی این پی)افغان حکومت نے پاکستان سے واپس جانے والے شہریوں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کی اپنی ہی زمین ان کے لیے تنگ کردی۔وائس آف امریکہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ افغان حکومت نے اپنے شہریوں پر اپنا سامان ساتھ لانے پر بھی پابندی عائد کردیا ہے ،رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،اپنے ضروری سامان سے محرومی کے باعث افغان شہری اپنے ہی ملک میں روزگار کمانے سے قاصر ہیں،الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے افغان مہاجرین کو نہ صرف پناہ دی بلکہ عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں تمام بنیادی سہولیات سے بھی آراستہ کیا،پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور بے لوث میزبان کا کردار ادا کیا ہے،دوسرے ممالک کے مقابلے میں پاکستان نے افغان شہریوں کو بہتر سہولیات اور مواقع فراہم کیے۔