آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ کی ملاقات،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (سی این پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیرسے امام کعبہ نے پروفیسر ڈاکٹرشیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید نے یہاں جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کیامورپرتبادلہ خیال کیاگیا،آرمی چیف نے کہا کہ امام کعبہ کا پاکستان میں آناپاکستانی عوام کیلئے اعزازکی بات ہے، پاکستانی عوام کیلئے قابل تکریم ہے،حرمین شریفین دنیابھرکے مسلمانوں کیلئے مقدس مقامات ہیں،اسلام امن وبھائی چارے کامذہب ہے،اسلام کی غلط تشریح کی گنجائش نہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں غزہ میں جاری مظالم،مسلمانوں پرظلم وستم کی مذمت کی گئی جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و زیادتیوں پرتشویش کااظہارکیا گیا،دونوں ممالک مثالی،تاریخی،مذہبی اورثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں۔