راولپنڈی(سی این پی)پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ اور کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل مکمل، دونوں کو سزائیں سنا دی گئیںاور ان کے ساتھ رینک بھی ضبط کرلئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دو ریٹائرڈ افسران میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ اور کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کا فیلڈ جنرل کورٹ افراد مکمل کرکے دونوں کو آرمی ایکٹ کے تحت سزائیں سنا دی گئیں
میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت جبکہ کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، سزا فرائض کی انجام دہی اور جاسوسی سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی دفعات کی خلاف ورزی اور ریاست کے تحفظ اور مفاد کے منافی کام کرنے پر سنائی گئی۔ مجاز دائرہ اختیار کی عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو دونوں افراد کو مناسب عدالتی عمل کے ذریعے مجرم قرار دیا، آئی ایس پی آر کے مطابق سنائی گئی سزا کے مطابق 21 نومبر 2023 کو دونوں افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں
واضح رہے کہ ،دونوں سابق فوجی افسران بیرون ملک فرار ہیں اور انھیں بھگوڑے قرار دیا جاچکا ہے دونوں کے کورٹ مارشل کے بعد اب ان کو وطن واپس لانے کیلئے انٹرپول کے ذریعے کارروائی کی جائے گی اور حکومت پاکستان سفارتی ذرائع سے ان ممالک کی حکومتوں کو خط بھی لکھے گی جہاں یہ اس وقت مقیم ہیں۔