راولپنڈی(سی این پی)پاکستان مسلم لیگ نوازکے رہنما چوہدری نعیم اعجاز امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 53، سابقہ تحصیل ناظم راولپنڈی راجہ حامد نواز امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 14، راجہ معین سلطان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 10 سابقہ چیرمین یونین کونسل دھمیال راجہ ثاقب، سابقہ ناظم یونین کونسل دھمیال راجہ شاھد محمود، چوہدری محمد ادریس اور چوہدری محمد توقیرنے ملاقات کی ہے۔ تمام شرکاء نے آپس میں مل جل کر چلنے کا عزم کا اظہار کیا، تمام شرکاء نے آپس میں اتفاق و اتحاد قائم رکھ کر پاکستان مسلم لیگ نواز کو ضلع راولپنڈی میں مضبوط کرنے کا عزم کا اظہار کیا ۔اس موقع پر راجہ نواز نے کہا کہ ملک اس وقت ایک مشکل دور سے گزررہا ہے ،بہت سے چیلنجز درپیش ہیں ،نواز شریف ہی واحد امید ہیں جو ان تمام چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے اور اس حوالے سے اسلام آباد اور راولپنڈی سے اکثریت کی بنیاد پر سیٹیں جیتیں گے ،انہوں نے کہا کہ تمام رہنمائوں کو اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">