جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی ،8دہشت گرد مارےگئے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(سی این پی) پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں8دہشت گرد مارے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔