8 فروری کو نواز شریف کے ہاتھ مضبو ط کریں گے،چوہدری نعیم اعجاز،حامد نواز راجہ

راولپنڈی(سی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 53-NA چوہدری نعیم اعجاز کی یونین کونسل کمیاں سابق چیئر مین راجہ عابد کے گھرپہنچ گئے ۔ چوہدری نعیم اعجاز کے ہمراہ سابق تحصیل ناظم راولپنڈی و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 14-PP حامد نواز راجہ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 10-PP راجہ معین سلطان بھی ہمراہ تھے۔ چیئر مین کلیال راجہ عابد کے گھر کارنر میٹنگ نے جلسے کی شکل اختیار کر لی۔ اہلیان علاقہ نے اپنے لیڈران کا فقید المثال استقبال کیا۔

چوہدری نعیم اعجاز نے چیئر مین راجہ عابد اور ان کی پوری ٹیم کو کامیاب پروگرام کروانے پر مبارکباد دی۔ چوہدری نعیم اعجاز کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کا بنیادی مقصد علاقے کی محرومیاں دور کرنا ہے۔ چوہدری نعیم اعجاز کا کہنا تھا کہ ہم سب نے 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر میاں محمد نواز شریف کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہے تا کہ اندھیروں کو روشنیوں میں تبدیل کیا جائے۔ چوہدری نعیم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ٹکٹوں کے حوالے سے جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف عمل ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کی قیادت پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گی ہم اس کو کھلے دل کے ساتھ تسلیم کرے گے۔ آپ لوگوں نے افواہوں پر کان نہیں دھرنا۔ اللہ نے چاہا اور آپ سب بھائیوں کی دعاں سے تمام ٹکٹ میرے پینل کو ملے گا۔ چوہدری نیم اعجاز کوکہنا تھا کہ یونین کونسل کلیال کو فری ڈسپنسری دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

سابق تحصیل ناظم راولپنڈی وامید وارصوبائی اسمبلی حلقہ 14-PP حامد نواز راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ، میاں نواز شریف میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جس سے وہ تمام مسائل پر قابو پا کر ملک کو درست سمت پر گامزن کر سکتے ہیں اور انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کا دور خوشحالی اور ترقی کا دور ثابت ہوگا ۔ ماضی میں بھی میاں نواز شریف نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ آنے والا دور انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کا ہی ہوگا۔ معین سلطان راجہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 10-PP ، سابق چیئر مین یونین کونسل و همیال راجہ ثاقب ایوب، سابق ناظم یونین کونسل دھمیال شاہد اقبال راجہ اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) چوہدری اظہر اقبال نے بھی شرکا سے خطاب کیا۔