اسلام آباد (سی این پی)سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے عدم ادائیگیوں کے کیس میں تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سے رقم اکاونٹ میں بھیجی گئی،این سی اے کی ضبط کردہ رقم شاید مجرمانہ سرگرمیوں کی آمدنی تھی،عدالت نے کہا مشرق بینک کے علاوہ کوئی بتانے سامنے نہیں آئے کہ ان کے اکاؤنٹس سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں رقم کیوں بھیجی گئی،عدالت نے کہا کہ ملک ریاض حسین کی فیملی کی نجانب سے 136 ملین پاؤنڈ کی رقم بیرون ملک سے سپریم کورٹ اکاوئنٹ میں بھجوائی گئی۔عدالت نے اقساط کی ادائیگی میں ناکامی پر بحریہ ٹاون کو نادہندہ قرار دیاہے، بحریہ ٹاؤن نے سپریم کورٹ اکاؤنٹ میں معاہدے کے مطابق قسطیں ایک عرصے سےجمع نہیں کرائیں۔بحریہ ٹاؤن عدالتی احکامات کے مطابق اقساط جمع نہ کرا سکا اور یہ موقف اپنایا کہ انہیں16 ہزار ایکڑ مطلوبہ زمین فراہم نہیں کی گئی جو کہ صرف ایک جھوٹا بہانہ گھڑا گیا۔عدالت نے بحریہ ٹاون کی جمع کرائی گئی رقم کے بارئے میں لکھا کہ یہ رقم سندھ کے لوگوں کی ہے اس لیے رقم حکومت سندھ کو بھجوائی جائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">