اسلام آبا د(سی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایوان فیلڈ ریفرنس میں دائراپیلیں منظور کرتے ہوئے بری قراردیا
نیب پراسیکیوٹر نے نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں دائر اپیل کو منظور کرنے پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے عدالت کے سامنے اہم بیان دیا
اپیلوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے نے ریمارکس دیئے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت کا فیصلہ حتمی ہوچکا ہے اس لیئے ہم اس فیصلے سے باہر نہیں جا سکتے
نیب کے اسپیشل پراسیکوٹر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے اہم بیان دے دیاجس کے مطابق نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف اپیل واپس لے لی
عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کرلی
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10 سال کی سزا سنائی تھی
کیس کے دوران نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل کا آغاز کیا اور کہا کہ نواز شریف کے شریک ملزمان مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اپیل منظور کر کے بری کیا گیا
شریک ملزمان پر اعانت جرم کا الزام تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ سے شریک ملزمان کی بریت کا فیصلہ حتمی صورت اختیار کر چکا ہے