عوام ریلیف سے محروم،پٹرول قیمتیں برقرار

اسلام آباد(سی این پی)ایک بار پھرعوام کو پٹرول ریلیف سے محروم کر دیا گیا ، نگران وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی گئی، البتہ ڈیزل ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے

پٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے پر برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بالترتیب 289روپے 71 پیسے، 201 روپے 16 پیسے اور 175 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔