اسلام آباد(سی این پی)سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیر حسین بخاری کی طرف سے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں
نئی حلقہ بندیوں کے بعد پارٹی ٹکٹ کے امیدوار نئے حلقہ نمبر کے مطابق درخواستیں 4 دسمبر تک ارسال کریں
جن امیدواروں نے پہلے درخواستیں دی ہیں بغیر بنک ڈرافٹ کے درخواستیں ارسال کریں
‘ سید نیر حسین بخاری نئی درخواستیں دینے والے قومی اسمبلی کیلئے 40 ہزار روپے اور صوبائی اسمبلی کے 30 ہزار روپے کا بنک ڈرافٹ منسلک کریں
درخواستیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ہوگی
‘ سید نیر حسین بخاری بنک ڈرافٹ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ہوگا
‘سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز درخواستیں بلاول ہاوس کراچی یا ہاوس نمبر ایک اسٹریٹ 85 ایمبیسی روڈ اسلام آباد کے پتے پر ارسال کی جائیں