چلاس(سی این پی) گلگت بلتستان میں شاہراہ قراقرم سے گزرنے والے مسافر بس پر دہشت گردوںنے فائرنگ کردی جس کے باعث بس میں آگ بھی بھڑک اٹھی
بدقسمت واقعہ میں8مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویش ہے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے
گلگت بلتستان میں واقعہ قصبہ چلاس سے متصل علاقہ ہڈور کے قریب شاہراہِ قراقرم سے گزرنے والی بس پر فائرنگ کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے
ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے
واقعے کے زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس پہنچا دیا گیا ہے، فائرنگ کی شکار مسافر بس ضلع غذر کے مسافروں کو لے کر راولپنڈی جارہی تھی، ایک درجن سے زائد زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس پہنچایا گیا ہے