لاہور(سی این پی) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی سے متعلق خبر گردش کرنے لگی۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شوبز کی خبریں پوسٹ کرنے والے معروف بلاگر پیج عرفانستان نے عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر دی
بلاگر پیج نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ “کرن اشفاق نے لاہور کے ایک بزنس مین سے دوسری شادی کی ہے
اب یہ خبر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے پیجز پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے کرن کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب کرن اشفاق کی جانب سے ابھی تک اُن کی دوسری شادی کی خبر کے حوالے سے کوئی ترید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
مشہور اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اِن دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام روہم ہے،اکتوبر میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔