پشاور میں سکول کے قریب دھماکہ،7افراد زخمی

پشاور (سی این پی) پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اور اسکول کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہو گئے۔

ورسک روڈ دھماکے کے چھ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا۔زخمی ہونے والے بچوں کی عمر 7 سے 10 سال کے درمیان ہیں،دو زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے

ایس پی ورسک ارشد خان نے بتایا کہ دھماکہ صبح 9 بج کر 10 منٹ ہوا۔دھماکے میں چار کلو گرام بارود استعمال کیا گیا۔ٹارگٹ کون تھا اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔دھماکے میں تین بچے زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بارودی مواد سڑک کنارے سیمنٹ بلاک میں چھپایا گیا تھا۔دھماکے میں بھتے کے عناصر کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔پولیس نے ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا۔