اسلام آبا د(سی این پی)ادویات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے بڑی پیش رفت، وزیر صحت نے ادویات کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر رجسٹریشن کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈریپ نے ترجیحی بنیادوں پررجسٹریشن کے کیسز کو منظور کیا ہے، رجسٹریشن سے مارکیٹ میں شوگر مرگی اینٹی کینسر کی ادویات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا درآمد اور مقامی مینوفیکچرنگ کے لئے اینٹی کینسر ادویات کی بھی منظوری دے دی، رجسٹریشن بورڈ نے انفلوئنزا ویکسینز، ہیپارن اور اینوکسیپارن انجیکشنز کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی۔
نئی اینٹی ذیابیطس دوا سیماگلوٹائڈ انجکشن کی رجسٹریشن کی بھی منظوری دی ہے ، ان ادویات کی رجسٹریشن سے اینٹی کینسر شوگر اور جان بچانے والی ادویات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی جان بچانے والی ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنارھے ہیں۔
مقامی طور ادویات کی تیاری اور فروغ کیلیے فارما پارک بنارھے ہیں۔ فارما انڈسٹری کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات جاری ہیں