اسلام آبا د(سی این پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کردی گی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی اپیل واپس لینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا
عمران خان نے 21 اکتوبر 2022 کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ میں بھی ایک اپیل زیر التوا ہونے کی وجہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔
بیرسٹر علی ظفر نے دلائل میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ سے واپس لے کر لاہور ہائیکورٹ چلانا چاہتے ہیں۔