ذوالفقار علی بھٹو کا قتل :صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلا م آباد(سی این پی) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

12 سال بعد بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر ہونے کی توقع ہے۔عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں لارجر بنچ کرے گا

سابق صدر آصف علی زرداری نے 2011 میں سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس دائر کیا تھا۔اب تک سپریم کورٹ میں 6 سماعتیں ہو چکی ہیں،پہلی سماعت دو جنوری 2012 کو ہوئی تھی