پشاور (سی این پی)آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا
پاک فوج کے سربراہ کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج خون کے آخری قطرے تک وطن کی حفاظت کرے گی
غیرملکیوں کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے مفاد میں کیا کیوں کہ غیر قانونی مقیم افراد پاکستانی معیشت کو متاثر کررہے ہیں۔
آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کے دوران بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ پیش کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور افسران و جوانوں کی بے مثال کارکردگی کوسراہا
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، کامیابی پاکستان کا مقدر ہے اور پاک فوج مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کا بے لوث اور مقدس فرض خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی۔