اسلام آباد(سی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مزید دو رہنماوں نے پارٹی اور سیاست کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیا ہے
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور ٹیکسلا سے سابق صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود نے سوشل میڈیا پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے،سابق ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی نے کہا کہ میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا
انہوں نے کہاکہ اب ریاست اور اس کے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا بوجھ اٹھانا ناقابل برداشت ہے، اس وجہ سے میں سیاست اور پی ٹی آئی دونوں کو چھوڑ رہا ہوں۔ واثق نے کہا کہ میں ریاستی اداروں کے خلاف تمام پرتشدد کارروائیوں اور پی ٹی آئی کی طرف سے پوری قوم کو گمراہ کرنے والے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔
دوسری جانب ملک تیمور مسعود نے کہا کہ عوام کے لیے 15 سال خدمت انجام دینے کے بعد میں نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ محاز آرائی کرکے میرے لیے سیاست کرنا ممکن نہیںہے،ریاستی اداروں کے خلاف تمام پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتا ہوں۔