برطانیہ غزہ کے بچوں اور خواتین پر بمباری رکوائے ، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (سی این پی) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، پولیٹیکل سیکرٹری سیم فلیچر کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچیں۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مو لانا فضل الرحمن سے افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے تعاون کی اپیل کی۔

مولانا نے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور بچوں کی تعلیم پر پریشان ہونے والوں کو غزہ کی خواتین اور بچوں کی طرف توجہ دینی چاہیے جہاں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں

مولانا نے کہا کہ غزہ میں چار ہزار خواتین ،چھ ہزار بچے اور بیس ہزار عام شہریوں کو بموں کے ذریعے شہید کیا گیا،انہوں نے کہا کہ مغرب پھر بھی اسرائیل کی حمایت کررہا ہے

انہوںنے کہا کہ مغرب اپنے روئے پر نظر ثانی کرے،امن کے نام پر غزہ میں قتل عام بند اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کی جائے اور برطانیہ اپنا کردار ادا کرے

مولانا فضل الرحمان نے خواتین کی تعلیم کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیا لیکن یہاں اسلامی مقامی اور پشتون روایات اور ثقافت کو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔