نادرہ تصدیق کے بغیر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کرنے کا انکشاف

اسلام آباد(ابو امتنان سے ) وفاقی دارالحکومت کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں نادرہ تصدیق کے بغیر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کرنے کا انکشاف، ایف ائی اے نے ای ٹی او نثارہنجرا سمیت دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چھاپے مارنے شروع کر دیے ذرائع کے مطابق سابق ای ٹی او نے عدالت سے ضمانت کرا لی ہے ذرائع کے مطابق ایف ائی اے کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ اسلام اباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ای ٹی او نثار رہنجرا نے نادرہ کی تصدیق کے بغیر گاڑی نمبر اے جے ایکس 557سلام اباد عبدالشکور کے انگوٹھے کے بغیر تصدیق کیے رجسٹریشن ٹرانسفر کر دی جس پر ایف ائی اے نے اے سی سی نے مقدمہ درج کر لیا ای ٹی او کی گرفتاری کے لیے ایف ائی اے نے چھاپے مارے تو ملزم فرار ہو گیا بعد ایف ائی اے نے دوبارہ ان کے گھر پہ چھاپا مارا تو ملزم نے عدالتی کاغذات دکھا دیے کہ اس نے عدالت سے ضمانت کرا لی ہے تاہم ایف ائی اے مصروف تفتیش ہے جبکہ ملزم ابھی تک مقدمہ میں شامل تفتیش نہیں ہوا۔