اسلام آباد(سی این پی)ڈی جی کسٹم پاکستان بھی محفوظ نہیں، ڈاکوﺅ ں نے لوٹ لیا،قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،یہ واقعہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی الیون تھری میں تھانہ رمنا کی حدود میں پیش آیا، جہاں ڈی جی کسٹم ڈرائیور کے ساتھ جاگنگ کررہے تھے کہ ان کے ڈرائیور سے2 ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین لیا
ڈرائیور غفران محمود نے درخواست مقدمہ میں پولیس کو بتایا کہ جی الیون میں روڈ کنارے گاڑی کر کے ڈی جی کسٹم جاگنگ کر رہے تھے انکا موبائل میرے پاس تھا ،دو مسلح ڈاکوﺅں نے مجھ سے فون چھین لیا ،ڈرائیور نے مزید بتایا کہ دو مسلح افراد جو ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے ،ایک مسلح شخص جس کی عمر35 سال کے قریب تھی موٹرسائیکل سے اترا اورہاتھ میں پستول بھی پکڑ رکھا تھا
ڈی جی کسٹم کی جانب سے تھانہ رمنا میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ دو مسلح ڈاکوﺅں کو گرفتار کر کے میرا موبائل برآمد کیا جائے اور ان کو قرار واقعی سزا ی جائے ٕتھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لا ئی جا سکی ،یاد رہے کہ ڈی جی کسٹم سمگلروں کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن جاری کر رکھا ہے