پٹرول 13 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد(سی این پی)عالمی منڈی میں پٹرول قیمتیں مزیدنیچے آگئیں ،16دسمبر سے ملک میں پٹرول کی قیمت میں 13اور ڈیزل میں 15روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے

پٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی کے بعد 16دسمبر سے ملک میں پٹرول کی قیمت میں 13اور ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے

ملک میں اس وقت پٹرول کی قیمت 281.34روپے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لیٹرکی سطح پر ہے، حکومت پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15 دسمبر کو کرے گی