اسلام آبا د(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 39ویں ریکروٹس کورس کی حلف برداری کے سلسلے میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میںپروقار تقریب کا انعقادکیا گیا،تقریب میں نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پاس آؤٹ کورس میں141مردکانسٹیبل اور15لیڈیز کانسٹیبل شامل تھیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 39ویں ریکروٹس کورس کی حلف برداری کے سلسلے میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا،تقریب میں نگران وفاقی وزیر داخلہ سر فراز بگٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،پولیس کے چاک و چوپند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی
اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد انوار الحق ،اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں ،سینئر پولیس افسران، سفارت کار،صحافی ،سول سوسائٹی کے نمائندگان اور نوجوان ریکروٹس موجود تھے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ آج جب آپ اپنی ایک نئی زندگی شروع کر نے جا رہے ہیں تو میں آپ سے اپنے دل کی کچھ باتیں کر سکوں،آج سے آپ کی زندگی آپ کی اپنی زندگی نہیں رہی بلکہ یہ ان لوگوں کے لئے وقف ہے جن کو آپ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے،ہمارے ملک پاکستان کو دہشتگردی سمیت دیگر مشکلات کا سامنا ہے ،ان مشکلات سے ہماری مسلح افواج اور پاکستان پولیس جس طرح نبردآزما ہوئی ہیںان کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی،ہمارے وہ شہداءجنہوں نے ان تمام مشکلات سے نبردآزما ہوتے ہوئے اپنی جانیں اس ملک کے لئے قربان کی،جنہوں نے ہمارے بچوں کے لئے او ر ہمارے مستقبل کے لئے اپنی جانیں قربان کی ہیں،ان کی قربانیاں ہمیشہ کے لئے سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی،اس کے علاوہ ہمارے وہ غازی جنہوں نے ان مشکلات کے خلاف جنگ لڑی اور آپ سمیت جنہوں نے یہ جنگ لڑنی ہیںاور پاکستان سے اس دہشتگردی جیسے ناسور کا خاتمہ کر نا ہے
انہوں نے آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی سپاہ کی ویلفیئر کے لئے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں نے انہیں ہمیشہ اپنے افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے فکرمند پایا ہے،انہوں نے مجھ سے اپنی ذات کے حوالے سے کبھی کوئی بات نہیں کی اور مجھے بڑی خوشی ہوئی یہ دیکھ کر کہ انہوں نے اپنے افسران و جوانوں کی فلاح و بہبودکے لئے پولیس کمیونٹی ہال،نیشنل پولیس ہسپتال اور پولیس شہداءماڈل کالج سمیت متعدد فلاحی پراجیکٹ شروع کیے ہیں،انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے پولیس افسران سے کہا کہ آپ اس معاشرے میں پوری ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں ، آپ نے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنی زندگی گزارنی ہیں تاکہ آپ کا کردار ہمیشہ بلند رہ سکے
،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد انوارالحق نے کہا کہ ہم سب نے اپنے عہدوں پر جو حلف اٹھایا ہوا ہے،اگر اس کی مکمل پاسداری کی جائے تو ہم اپنے ملک کو ایک عظیم ملک بنا سکتے ہیں،ہم سب کو پولیس فورس کی قربانیوں کا متعارف ہونا چاہیے، پولیس فورس کے افسران محدود وسائل کے ساتھ ہمیشہ فرنٹ لائن پر دہشتگرد عناصر کا مقابلہ کرتے ہیں،اس ملک کے اند ر امن و امان کے قیام کے لئے پولیس فورس نے بہت سی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس فورس کی قربانیوں کا ادراک کرنے کے لئے یادگار شہداءبھی بنائی جائے گی،انہوں نے نئے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دی اور انہیں بھرپور جزبے کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کی تلقین کی
اس موقع پر اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصرخاں نے کہا کہ ہم وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہر قدم پر اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا ساتھ دیا،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کو نفری کی کمی کا سامناتھا جس پر ہم نے اب تک 02ہزارنئے جوانوں کو پولیس فورس کا حصہ بنایا ،جس کا ثبوت ان نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی صورت میں ہے جو اب پولیس آفیسر بن چکے ہیں جووفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی شاہراؤں پر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے نظر آئیںگے،جو پاکستان کے دفاع کا ایک اہم ترین فریضہ سرانجام دے رہے ہیں،انہوں رواں سال کے دوران امن و امان کے قیام میں مدد کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہونے سے روکنے پر تمام سول اور عسکری اداروں کے افسران کا بھی شکریہ ادا کیا ،
انہوں نے کہا کہ تمام پولیس کے افسران و جوان قابل عزت اور ایماندار ہیں،ہمارے شہداءو غازیوں کے ساتھ ساتھ وہ افسران و جوان جو روز جزبہ شہادت لے کر اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیںقابل عزت اور قابل احترام ہیں ،انہوں نے نئے پاس آؤٹ ہونے والے پولیس جوانوں کو لیے گئے حلف کے مطابق تمام تر امور کو نبھانے کی تاکید کی،انہوں نے تمام مہمانوں سے پولیس فورس کے مورال کو بڑھانے کی بھی گزارش کی،انہوں نے کہا کہ شہداءہمارے سروں کا تاج ہے،ہمارا فخر ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وفاقی دارلحکومت میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور اس سلسلے میں پولیس کا ہر افسر و جوان عوامی خدمت اور جذبے سے سرشار ہوکر اپنے فرائض منصبی سرانجام در ہا ہے،آخر میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی فلا ح و بہود اور انکو درپیش مسائل کے حل کیلئے وفاقی وزیر داخلہ نے ہمیشہ پولیس کا ساتھ دیا اور انکے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے،جس کیلئے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔