سپریم کور ٹ کے جج بھی صاد ق و امین نہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد(سی این پی)تحریک انصاف کے سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر ہم صادق اور امین نہیں ہیں توسپریم کورٹ کے جج بھی صادق اور امین نہیں ہیں،بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ہر چیز پہلے اپنی ہے، پہلے آئین ہے، پہلے قانون ہے۔ ہم نے ڈیفنس لائن سائڈ پر لگا دی، ہم نے فوج کو کنارے پر لگا دیا، ہم نے ملٹری کورٹس کو کنارے پر لگا دیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجکاری ہونے جا رہی ہے، سٹیل ملز اور پی آئی اے نے اربوں کا نقصان کر دیا ہے، اس پر بھی میری اطلاع ہے کہ عدالت اس معاملے کو اٹھانے والی ہے، ان کا کہنا تا کہ ریکوڈک میں عدالتی نظام اور اس کے فیصلوں نے اربوں ڈالر کا نقصان کیا ہے۔ پاکستان کی تباہی کے تاریخی فیصلے آئے۔

آپ نے کسی کو صادق امین کر دیا، کسی کو نااہل قرار دے دیا، یہ گورکھ دھندا ہے۔ آج پانچ کا بینچ نااہل اور سات کا بینچ اہل کر دے گا، آج عمران خان اندر ہیں، کل وہ بھی کسی چیز کے تحت واپس آ جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نبی کریم کے سوا دنیا کا کوئی بھی شخص صادق اور امین کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ انسان تو صادق اور امین نہیں ہو سکتا۔ وہ تو غلطیوں کا پتلا ہے

قانون کے فیصلوں کی وجہ سے ریکوڈک میں اربوںڈالر کا نقصان ہوا۔ اسٹیل مل اربوں روپے کا نقصان کر رہی ہے۔سویلین اگر فوج پر حملہ کرے گا تو فوج ہی اس پر مقدمہ چلائے گی۔ اگر آپ پر اور مجھ پر کرے گا تو سول ادارہ کرے گا۔ اسکول میں جو سانحہ ہوا۔ ہمارے محصوم بچے مارے گئے۔اس میں ایک آدمی بچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اوور دا کاﺅنٹر پریشر نہ لینے پر نااہل کیا۔ یا اس اقامے پر نااہل کیا۔ آصف زرداری کو 14سال جیلوں میں رکھا۔ بھٹوکو پھانسی دے دی، عمران خان کو ادھر چھوڑدیا، ادھر نکال دیا