پاک فوج کی کارروائی ،27 دہشت گرد ہلاک،عمارت گرنے سے 25 اہلکار شہید

راولپنڈی (سی این پی ) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں 27 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کی گئی ہیں۔

مختلف کارروائیوں کے دوران کل ستائیس دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز نے کاررروائی کرتے ہوئے دہشگردوں کو ہلاک کیا۔

مختلف کارروائیوں میں 27 دہشتگرد مارے گئے۔دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ا درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

کامیاب کاروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ پاک فورسز کی جانب سے درازندہ میں آپریشن کے دوران 17 دہشتگرد مارے گئے۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔

حملے کے بعد خودکش حملہ آور نے بھی خود کو حملے سے اڑایا۔دھماکوں میں عمارت گرنے سے 23 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی بھی ٹکرائیجس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔