مراد سعید،سواتی،حماد اظہر سمیت18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ ڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

لاہور(سی این پی)حکومت نے سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈز بلاک کرانے کیلئے لاہور پولیس نے چیئرمین نادرا کوخط لکھ دیا، ملزموں کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر خط لکھا گیا۔

جسکے مطابق 18 اشتہاری ملزم شامل تفتیش ہوئے نہ انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوئے

شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک کیے جائیں۔ اشتہاری ملزموں میں مراد سعید، اعظم سواتی ، حماد اظہر شامل ہیں۔

میاں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، زبیر نیازی، ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان کے شناختی کارڈبھی بلاک کئے جائیں

پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان کے نام نوفلائی لسٹ میں شامل کیے جاچکے ہیں