اسلام آباد(ابو امتنان سے)آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف ایڈیٹرروزنامہ اذکار الماس عباسی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد اخبار مارکیٹ اسلام آباد میں کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس میں چیئرمین اے بی این نیوزوچیف ایڈیٹراوصاف گروپ مہتاب خان، چیئرمین سویٹ ہومززمردخان اورصدراخبارفروش یونین ٹکاخان سمیت دیگر صحافتی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
اس موقع پر چیئرمین اے بی این نیوز اور چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان نے کہاکہ الماس عباسی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مرحوم اعلی اخلاقی صفات کے حامل عاجزانسان تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہم سب کا یہاں آنا اکھٹا ہونا ایک ایک قدم چلنا اسمیں ان کی محبت اور رفاقت ہے ان کی عقیدت میں ان کے کردار پر بہت سی باتیں لکھی جا سکتی ہیں وہ سب کم ہوں گی وہ چلے گئے ہم نے بھی چلے جانا ہے اپنی زندگی میں وہ بہت کچھ کر کے گئے ہیں جن کو یاد کر رہے ہیں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ ہم سب کو بھی توفیق عنائت فرمائیں ہم ان کے مشن کو جاری رکھ سکیں ان کی اولاد اور ان کے بھائیوں ان کے خاندان کو آگے بڑھانا چاہیے۔الماس عباسی مرحوم جیسے لوگوں کی خدمات کی وجہ سے اخباری صنعت کا وجودقائم ہے ان کا کہنا تھا کہ مرحوم الماس عباسی اپنی ذات میں ایک اداے کی حیثیت رکھتے تھے ان کی گرانقدر خدمات اضباری صنعت کیلئے قابل تقلید حیثیت کی حامل ہیں انہوں نے صحافتی شعبے میں اپنی زندگی کے دن رات ایک کر کے جس لگن اور اخلاص کیساتھ اعلی روایات قائم کی ہیں وہ ہم سب کیلئے سرمایہ افتخار ہیں جس پر جتنا بھی فخر کیا جا سکے وہ کم ہے ۔ مہتاب خان نے کہا کہ الماس عباسی مرحوم کی اعلی صحافتی اقدار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہو کرہم اخباری صنعت کو درپیش بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔
اس موقع پر ٹکا خان تاحیات جنرل سیکرٹری اخبار فروش فیڈریشن پاکستان نے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الماس عباسی اپنے اندر ایک انجمن تھے میں نے ان کے پاس جن کی سفارش کی انکے در سے کبھی کوئی خالی ہاتھ واپس آتے نہیں دیکھا میں ان کے اس حسن سلوک و سینکٹروں احسانوں کا تاحیات مقروض رہوں گا ۔ الماس عباسی مرحوم کی صفات میں بہت کچھ کہا اور لکھا جا سکتا ہے، وہ اپنی ذات میں ایک مکمل انسان تھےالماس عباسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، الماس عباسی مرحوم جیسے لوگوں کی خدمات کی وجہ سے اخباری صنعت کا وجودقائم ہے اور انہوں نے اخباری صنعت کے فروغ کیلئے جو گرانقدر خدمات انجام دی ہیں وہ آج بھی اپنی مثال آپ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کیلئے الماس عباسی جیسی شخصیات ہمیشہ لازم و ملزوم رہی ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر اخباری صنعت کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آۃنگ کیا جا سکتا ہے اور آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن مرحوم الماس عباسی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جن کی بدولت اخباری صنعت کو فروغ بھی ملا اور اس صنعت سے وابستہ ورکرز کو روزگار کے مواقع بھی ملے ہم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے ۔
چیئرمین سویٹ ہومز زمرد خان نے ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم الماس عباسی نے پاکستان سویٹ ہومز کے لئے بہت کام کئے،ان کا کہناتھا کہ الماس عباسی نے اپنی اولاد کی بھی بہترین پرورش اورتعلیم و تربیت کی ہے ۔ الماس عباسی ایک دریا دل پیار کرنے والے ایک اچھے دوست پرور انسان تھے مخلوق خدا کیلئے ان کا کردار بہترین تھا سویٹ ہومز کے یتیم اورمسکین بچوں کے لیئے انکی خدمات بہت زیادہ تھیں انہوں نے اپنے بچوں کی بہترین تربیت کی ہم ان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ان کے ساتھ ہر قدم پر ہوں گے۔مقررین نے کہا ہے کہ الماس عباسی فقیروں کی دھرتی مری کے سپوت ،عاجز اور درویش انسان تھے اہل علاقہ کیلئے سادہ طبیعت رکھتے تھے پیارمحبت اور سخاوت کا چشمہ تھے وہ شجر پھلدارو شجر سائیہ دار تھے ان کے رحلت فرمانے سے علاقہ پھگواڑی ہی نہیں مری وگرد نواح کے ہزاروں لوگ راولپنڈی میںاداروں ہسپتالوں میں اپنے سفارت کاروعظیم انسان سے محروم ہوگیا
اس موقع پر ٹکا خان تاحیات جنرل سیکرٹری اخبار فروش فیڈریشن پاکستان نے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الماس عباسی اپنے اندر ایک انجمن تھے میں نے ان کے پاس جن کی سفارش کی انکے در سے کبھی کوئی خالی ہاتھ واپس آتے نہیں دیکھا میں ان کے اس حسن سلوک و سینکٹروں احسانوں کا تاحیات مقروض رہوں گا کیونکہ آواز خلق نقارہ خدا ہوتی ہے اس ریفرنس میں میں وزیروں مشیروں کو بلا سکتے تھے لیکن یہ ان کا حلقہ احباب ہے ان کی زبان سے نکلنے والے الفاظ سچ اور دعا ئیں دل ہو گی جو ان کی روح کو تسکین فراہم کریں گی ۔عقیل عباسی جنرل سیکرٹری اخبار فروش یونین پنجاب نے کہا کہ الماس عباسی بہترین اوصاف کے مالک تھے وہ صلح جو تھے انہوں نے اپنی عقل و دانش سے علاقہ میں سالوں سے جاری لڑائیوں اور دیرینہ دشمنیوں کو ختم کرایا ان میں صلح کرائی جہاں سب پیچھے ہوجاتے تھے وہ آگے بڑھ کر سہارا بن جاتے تھے اسی لئے ان کی موت سے ان کی اولاد کو جو نقصان ہوا ہے جو دکھ ہوا ہے ہر کوئی وہی درد اور نقصان اپنے لئے محسوس کر رہا ہے ۔حق نواز عباسی اخبار فروش یونین کی طرف سے ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ان سے محبت اور عقیدت کا اظہار ہے ان کی اولاد اور ہمارے لئے یہ باعث حوصلہ ہوگا ان کی زندگی پر بہت کچھ کہا جا سکتا ہے لکھا جا سکتا ہے میری ان سے40سالہ رفاقت اور سفر رہا ان کے چہرے پر کبھی خلش نمودار ہوتے نہیں دیکھی۔ سفیان عباسی نے کہا کہ وہ ایک بہترین انسان تھے علاقہ پھگواڑی اور نمب رومال کے لوگوں کے لئے وہ ایک درویش اور فقیر آدمی تھے وہ علاقہ کے لوگوں کے لئے مخلص تھے جن کے چہرے پر کبھی شکن نہیں آتی تھی ایک خوبصورت و خوب سیرت انسان تھے اے ڈی عباسی وہ ایک عاجز محبت کرنے والے تھے اللہ تعالی نے ان کو اس دھرتی میں پیدا کیا جہاں بہت سی عظیم ہستیاں پیدا ہوئیں ان سب پر فضل بابرکت ہستیوں کا ان پر بڑا اثر اور ہاتھ تھا
ظفیر عباسی نے کہا الماس عباسی ایک دریا دل مدد کرنے والا ہمدرد اور رحم دل انسان تھا مدد کرتے ہوئے تحقیق تک نہیں کرتے تھےا ن کی اس سادہ طبیعت کی وجہ سے انہوں نے بہتوں سے دھوکے کھائے ایک دفعہ انہوں نے بتایا کہ ایک لڑکا سرگودہا سے فون کر کے ان کو ماموں ماموں کہہ کر سات آٹھ لاکھ روپے منگوا ئے جب کہ ان کو پتہ تھا کہ وہں ان کا کوئی عزیز یا بھانجا نہیں تھا وہ مدد کرتے ہوئے سوچتے نہیں تھے بس کر دیتے تھے عقیل عباسی آف لورہ ایک کہنہ پرور اور سخی انسان تھے ان کو سخاوت کا پہاڑ کہا جائے تووہ بھی کم الفاظ ہوں گے ۔شفقت عباسی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا میرا ان سے تعلق بچپن سے تھامسئلہ براداری یا علاقہ کا ہو تو میں نے ان کو دوسروں سے دوقدم آگے پایا ہم خوش قسمت تھے اہلیان کوہسار میں 3اخبار نفیس تھے جس سے ہمارے علاقہ کی آواز اور عوام کے مسائل دور دور تک ایونوں میں بھی گئے علاقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں ان کا کردار بہت زیادہ نمایا ں ہوتا تھا۔ عبدالرشید مرزا چکوال الماس عباسی کا مشن صلح کا مشن تھا ان کے مشن کو جاری و ساری رکھنا چاہیے کیونکہ وہ انسانیت کے لئے کام کر رہے تھے ان کے عمل اور اوصاف کو دوسروں تک پہنچایا جائے تک دوسے بھی ان کی تلقید کریں۔چوہدری شریف صدر اخبار فروش یونین اسلام آباد نے کہا کہ وی ایک نیک اور نفیس انسان تھے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ان کی اولاد عزیز و اقارب کو صبر وجمیل عطا فرمائے آفتاب عباسی الماس عباسی علاقہ کی خدمت میں سب سے الگ تھے وہ اہلیان علاقہ کے لئے ایک قیمتی انسان تھے ان کیجانے کے بعداحساس ہوا ہے کہ وہ کتنے بیش قیمت تھے علاقہ میں وڈیرہ شاہی نہیں لیکن اپنے حسن و سلوک کی وجہ سے لوگ ایسے لوگوں کو سردار یا وڈیرہ کہتے ہیں میں تسلیمکرتا ہوں کہ الماس عباسی ہمارے سردار اور وڈیرے تھے انکے بعدسردار حبیب ،حق نوا عباسی انکے اولاد ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے کام کریں تو ان کی وح کو تسکین ہو گی ۔
ناصر اسلم راجہ سابق ایڈ یٹر روز نامہ اذکارالماس عباسی ایک انسان دوست تھے انہوںنے شعر کہہ کر بتایا کہ کہ وہ اپنے لئے نہیں دوسروں کیلئے کام کرتے تھے ان کو اپنے نام یا تشہیر کا کوئی شوق نہیں تھا وہ ایک صلح جو اورصدقہ دینے والے عاجز انسان تھے عقیل ترین ایڈیٹر روزنامہ کیپٹل پوسٹ روزنامہ غزنوی اسلام آباد نے کہا کہ الماس عباسی سے میرابرائے راست کوئی ذاتی تعلق نہیں تھا ان کی شخصیت کے بارے میں یہی سنا جاتا تھا کہ وہ ایک عاجز اوررحم دل انسان تھے ہماری دعا ہے کہ ان کی اخرت کی منازل جنت الفردوس ہوں ان کی اولاد انکے نیک کاموں اور مدد کے کاموں کو جاری رکھیں ان میںیہی ان کی بہترین پرورش کی عکاسی ہوگی۔ اخترتزئین ایڈیٹر روز نامہ اذکار زندگی اور موت برحق پے اوراسکا فیصلہ اللہ تعالی نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہوا ہینکوئی شرط نہیںکہ کوئی بوڑھا ہو کر مرے گا یا جوانی میں موت آئے گی ؛؛یہاں موتسے کس کی یاری ہے آج اسکی تو کل ہماری باری ہے ؛؛ وہ چیف ایڈیٹر تھے ان کے پاس سینکڑوں ملازم کام کرتے تھے لیکن اپنے عہدے کا فائدہ انہوں نے کھبی نہیں اٹھا یا میں ایک خودایک جلد باز اور غصے میں آنے والا ہوں انسان ہو ں ایسے لوگ کسی کے سا تھ زیادہ نہیں ٹکتے وہ اتنے سادہ تھے کہ انکے ساتھ نیری جیسی طبیعت والے نے بھی 14سال گذار دیئے خبروں کے معاملے میں وہ ہمیشہ کسی کے خلاف خبر لگانے کو پسند نہیں کرتے تھے انہوں نے کبھی کسی کے خلاف خبر لگانے کا نہیں کہا لیکن کام میں مداخلت نہیں کرتے تھے ۔ خوشنود علیخان ایڈیٹرروزنامہ صحافت وسینئرتجزیہ نگار و کالم نگار ۔ہمارے لوگ الماس عباسی جیسے کام کرنے والے کو سائیں لوگ یا اللہ لوک کہتے ہیں اب مجھے بھی سائیں لوک کہا جاتا ہے میں خود اپنے والد سے ملنے والے ورثہ کو آگے بڑھانے کی لئے کوشاں ہوں ان کے اس مشن کو آگے بڑھانا ان کے نیک کاموں کو رکنا نہیں چاہیے وہ جنتی آدمی ہیں جن کے نیک کاموں کی اتنی شہادتیں مل رہی ہیں زمرد خاں بھی جنتی انسان ہیں جنہوں صدق دل سے ان کے حق میں گوہی دی کہ وہ سویٹ ہومز کے یتیم بچوں کے لئے خفیہ ہاتھوں سے کام کرتے تھے ۔
بلال عباسی ایڈووکیٹ سپوت الماس عباسی نے تعزیتی ریفرنس کے تمام مقررین خصوصاً اخبار فروش یونین اسلام آباد اور شرکا ء کا شکریہ ادا کیا انہوں نے عہد کیا کہ اگر آپ کا ہاتھ ہمارے ساتھ ہوا توہم ان کے مشن کو جاری رکھیں گے اورساتھ مل کر اس کو آگے بڑھائیں گے تعزیتی ریفرنس میں راجہ شاہد راجہ حسنین،ارشد عباسی، ثیئرمیں اصغر عباسی،شوکت عباسی ،آف پھگواڑی،شوکتعباسی افراز عباسی ایوب ناصرروزنامہ جھنگ، عزیزعلوی ایڈیٹرروزنامہ نوائے وقت راجہ لیاقت چیف رپورٹر روزنامہ اذکار،پرویز مغل روزنامہ اوصاف، نیاز عباسی،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سعید یوسف خان،نمبردار امتیاز،ایاز محمود،نسیم نونمارشداقبال سابق ناظم کوٹھہ شریف،امجد خان،سردار حاجی جمیل،بشارت عباسی،سردار حبیب، شوکت عباسی، ابرار عباسی، بریسٹرعلی الماس عباسی، اویس الماس عباسی ،انس عباسیم قاسم عباسی،عاصم عباسی سکندرعباسی ایڈووکیٹ و دیگرنے شرکت کی آخر میں علامہ پیر اظہار بخاری نے انکے ایصال ثواب و مغفرت ان کی اولاد ،خاند ان کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی۔