اسلام آبا د(سی این پی)ایف ائی اے کی انسداد بجلی و گیس چوری یونٹ نے اسلام آباد میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے گیس چوری پکڑ لی اور درجنوں کو گرفتار کرلیا،ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی ہدایات پروفاقی دارالحکومت اسلام آبا دمیں گیس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے انسداد بجلی و گیس یونٹ اسلام آباد رانا شاہد حبیب کی زیر نگرانی کاروائی میں گیس چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،کروڑوں روپے کی گیس چوری میں درجنوں افراد ملوث ہیں،تقریباً 2 کلومیٹر سے زائد ایریے پر محیط مین پائپ لائن سے علاقے میں گیس چوری کی جارہی تھی
کارروائی ڈی سترہ میں واقع اسلام آباد فارمنگ کارپوریٹو سوسائٹی میں کی گئی،نجی سوسائٹی میں واقع فارم ہاؤسز نے سوئی ناردرن گیس کی مین پائپ لائن سے غیر قانونی کنکشن حاصل کئے ہوئے تھے ،گیس چوری سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا
ایف آئی اے انسداد بجلی و گیس چوری یونٹ نے کاروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کر دیا گیا،علاوہ ازیں سوئی گیس کے عملے کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے ،چھاپہ مار کاروائی سوئی ناردن گیس پائپ لائن حکام کی شکایت پر عمل میں لائی گئی،ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں