اسلام آبا د(سی این پی)وفاقی دارالحکومت میں کرسمس 25 دسمبر کی آمد پر کرسچن کمیونٹی کو پرمٹ پر شراب نہ دینے سمیت دیگر متعدد شکایات پر محکمہ اکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد میں بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کا پرمٹ روم بند کر دیا جبکہ مزید تحقیقات شروع کر دیں۔
اسلام اباد میں میریٹ ہوٹل سرینہ ہوٹل اور بیسٹ ویسٹرن ہوٹل سے کرسچن کمیونٹی کے تقریبا تین ہزار پرمٹ محکمہ اکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام اباد نے جاری کیے ذرائے کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا ہوٹلز بارے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ای ٹی او اور ڈائریکٹر اکسائز کو متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ یہاں سے پورا سال پرمٹ ہولڈرز کو شراب جاری کرنے کی بجائے بلیک میں شراب فروخت کی جاتی ہے
3 ہزار پرمٹ ہولڈرز کے مطابق اگر مری بروری سے ماہانہ کوٹا جاری ہوتا ہے تو وہ 18 ہزار بوتلیں ہیں جبکہ اگر چھوٹی بوتل ہو تو وہ 36 ہزار بن جاتی ہیں ان ہوٹل پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کی شراب بلیک میں فروخت کی جاتی ہے جبکہ کرسمس کے موقع پر پرمٹ ہولڈرز کو شراب دینے کی سے انکاری ہو گئے
جس پر پرمٹ ہولڈرز نے بیسٹ ریسٹورنٹ ہوٹل کے باہر شدید احتجاج کیا جس پر ڈائریکٹر ایکسائز اسلام اباد نے ای ٹی او اسلام اباد کو تحقیقات کرنے کے لیے ہدایت جاری کر دی جس پر ای ٹی او اسلام اباد نے ابتدائی طور پر چھاپہ مار کر بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کا پرمٹ روم سیل کر دیا جبکہ باقی دیگر ہوٹلز جن نے میریٹ اور سرینہ شامل ہیں کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ڈائریکٹر ایکسائز نہیں کیپیٹل نیوز پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ابتدائی طور پر ہوٹل کا پرمٹ روم سیل کر دیا گیا ہے باقی ہوٹلز کی تحقیقات جاری ہیں