اسلام آباد(سی این پی)پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی چیئرمین ناصر خان خٹک، صدر راجہ عمران جنجوعہ کی قیادت میں الیکشن کمیشن میں ڈائریکٹر میڈیا کوآرڈینیٹر حامد رضا وٹو اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر آصفہ خورشید سے ملاقات، ڈائریکٹر میڈیا کوآرڈینیٹر حامد رضا وٹو نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے صحافیوں کے مسائل کے حل کےلیے پہلے سے آگاہ ہیں اور اس کےلیے الیکشن کمیشن نے پالیسی واضح کر رکھی الیکشن ڈے پر الیکشن کمیشن کا پاس رکھنے والے صحافیوں کو کسی قسم کے مسائل نہیں ہوں گے مزید بھی جو صحافیوں کے حوالے سے مسائل کے حل کےلیے کچھ کرنا پڑا تو کریں گے
صحافیوں کے الیکشن کے حوالے سے ٹریننگ اور ان کی زمہ داری پوری کروائیں گے صحافیوں کو الیکشن کے حوالے سے ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن کے لیے ٹریننگ دی ہے اور بتایا ہے کہ کیسے الیکشن ڈے پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنی ہے الیکشن کمیشن افسران سے ملاقات میں چیئرمین ناصر خان خٹک اور صدر راجہ عمران جنجوعہ نے زور دیا اور کہا کہ الیکشن کے حوالے سے صحافیوں کو میڈیا کوریج کے لیے پاسز کے اجرا سمیت پولنگ ڈے پر بلا روک ٹوک الیکشن کمیشن کے پاسز رکھنے والے صحافیوں کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی اجازت ہونی چاہیے،الیکشن کمیشن کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو آسان بنانے سمیت پولنگ ڈے پر سیاسی جماعتوں کے ورکرز کا صحافیوں کے ساتھ الجھنے پر فوری نوٹس لینے کےلیے اقدامات اٹھائیں جائیں، تاکہ صحافیوں کو پولنگ ڈے پر کسی قسم کے مسائل کا سامنا نا کرنا پڑے
جنرل سیکرٹری محمد نعمان قدوس ، اور فنانس سیکرٹری سلمی ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا الیکشن ڈے پر صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے توجہ دلانے کےلیے آئیں ہیں امید ہے الیکشن کمیشن صحافیوں کے مسائل کو سمجھنے اور ان کی حل کےلیے اقدامات اٹھائے گا، ڈائریکٹر میڈیا کوآرڈینیٹر حامد رضا وٹو نے کہا کہ پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صحافیوں کے مسائل کے حل کےلیے اقدام کو سراہتے ہیں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر عوام کےلیے الیکشن کے ماحول کو پراعتماد بنانا ہے تاکہ عوام الیکشن میں بھرپور حصہ لے، الیکشن کمیشن نے الیکشن کےلیے تیاری کر رکھی ہے صحافیوں کے لیے بہترین اقدامات کئے ہیں، الیکشن کمیشن افسران سے ملاقات میں چیئرمین ناصر خان خٹک، صدر راجہ عمران جنجوعہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والوں میں پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد نعمان قدوس، فنانس سیکرٹری سلمی ملک، نائب صدور ضمیر حسین ضمیر، نعیم منہاس، ساجد خان، جوائنٹ سیکرٹریز راجہ طاہر محمود، ناصر سلیم، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، راجہ رخسار احمد خان، ممبران گورننگ باڈی مشتاق احمد، شیر خان، فیروز فرمان، یاسر اقبال شامل تھے_