نئی دہلی (سی این پی) بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چ±ور نے اپنے ساتھی جج کے لیے فیض احمد فیض کا شعر پڑھ دیا۔
جسٹس سنجے کشن کول کے لیے الوداعی تقریب جمعے کو منعقد ہوئی جنہوں نے 6 سال سپریم کورٹ میں خدمات انجام دیں۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چ±ور نے 47 سال تک دوست اور ساتھی رہنے والے جج کے لیے فیض احمد فیض کا شعر پڑھا۔
انہوں نے کہا کہ ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہے، تم گئے تو روٹھ گئے دن بہار کے
بھارتی چیف جسٹس نے کہا کہ وہ سنجے کشن کول سے پہلی مرتبہ کالج میں ملے تھے،اپنے پرانے دوست کے ساتھ گزارے وقت کا بھی ذکر کیا