اشتہار بورڈ سکینڈل :10 سالہ ریکارڈ طلب کرنے پرسی ڈی اے افسران اور ملازمین کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (سی این پی)ایف آئی اے کی جانب سے بغیر منظوری کے اشتہار بورڈ لگانے کے سکینڈل میں 10 سالہ ریکارڈ طلب کرنے پر افسران اور ملازمین میں کھلبلی مچ گئی

تفصیل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے کے افسران سے ساز باز کر کے بغیر منظوری اشتہاری بورڈ لگانے کے سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے

ایف ائی اے نے سی ڈی اے ڈی ایم اے کے افسران سے 10 سال کا ریکارڈ طلب کر لیا جس کے بعد افسران اور ملازمین میں کھلبلی مچ گئی

ایف آئی ے نے ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ریکارڈ دیکھا جارہا ہے کہ اس دور میں کون کون سے افسران تعینات رہے

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈی ایم اے میں تعینات افسران نے مختلف اشتہاری کمپنیوں سے ساز باز کر کے بغیر منظوری کے بل بورڈ سائن بورڈ اور شہر میں مختلف اشتہاری ، بورڈ بغیر منظوری اور ساز باز کر کے ان کے ریٹ کم کر کے لگائے جاتے رہے

ایف ائی اے نے کہا کہ ڈی ایم اے میں تعینات افسران نے کروڑوں کمائے جس پر ایف ائی اے نے سی ڈی ائی کو نوٹس جاری کر دیا

جبکہ ڈی ایم اے میں تعینات افسران کی لسٹ اور لگائے جانے والے بل بورڈ سمیت 10 سال کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے جس کے بعد افسران میں کھلبلی مچ گئی