دوحا(سی این پی)کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح انتقال کر گئے۔
کویتی میڈیا کے مطابق 86 سالہ امیرشیخ نواف الاحمد الصباح نومبرمیں اسپتال میں داخل ہوئے تھے،کویت کے امیرشیخ نواف الاحمد الصباح کو لاحق عارضے کی وضاحت نہیں کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کے سرکاری ٹی وی پر پروگرام روک کر قرآنی آیات نشر کی گئیں۔
شیخ نواف1937 میں پیدا ہوئے،وہ امیرکویت کے مرحوم حکمران شیخ احمد الجابرالصباح کے پانچویں بیٹے تھے۔
امیر کویت نے مارچ 2021ءمیں غیر متعینہ طبی معائنے کے لیے امریکہ کا سفر کیا تھا
گزشہ ماہ شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال میں داخل کروایا گیا
جہاں ان کا علاج جاری تھا کچھ وقت کے لیے امیر کویت کی طبیعت میں بہتری بھی آئی تاہم وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہوسکے اور آج خالق حقیقی سے جا ملے۔
شیخ نواف نے اپنے پیشرو مرحوم شیخ صباح الاحمد الصباح کی 2020ء میں وفات کے بعد امیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا
شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اس سے قبل کویت کے وزیر داخلہ اور دفاع بھی رہ چکے ہیں
ان کی وفات کے بعد اب 83 سال کی عمر میں شیخ مشعل الاحمد الجابر کو کویت کے حکمران کا عہدہ ملنے کا امکان ہے