لاہور(سی این پی)پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش کاتجربہ کامیاب ہوگیا
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نےمیڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ الحمدللہ آج پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش ہوگئی ہے۔
نگران وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ مصنوعی بارش کیلئے 48 فلیئر فائر کیےگئےہیں ہیں، دوسرا مشن اب سےتھوڑی دیربعددوبارہ ٹیک ا?ف کرےگا۔فرسٹ فائرشاہدرہ اور مریدکے اطراف ہوئے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش میں الحمدللہ ایک روپیہ بھی نہیں لگا۔آج صبح بھی لاہور دنیاکادوسرا آلودہ ترین شہرتھا۔