اسلام آباد (سی این پی) شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سولہ دسمبر اہل پاکستان کیلئے نہایت دردناک اور الم ناک دن ہے، 16 دسمبر 1971ءسانحہ مشرقی پاکستان ہو یا 16 دسمبر 2014ءآرمی پبلک اسکول پشاور، اس طرح کے دلخراش اور قومی سانحات سے ہمیں سبق سیکھنے کی اشد ضرورت ہے، قوم آج بھی وطن عزیز کے دولخت ہونے پر دکھی ہے، ذاتی انا کی تسکین پر اجتماعی مفاد اور قومی یکجہتی کے فروغ کو ترجیح دینا ہو گی، متشدد سوچ کی حوصلہ شکنی کی جائے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو چاہیے کہ آئین وقانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی کی خاطر مثبت اور ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید طلباء سمیت تمام شہدائے وطن کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں، تاریخ کے اوراق پر یہ سیاہ دھبے موجود ہیں، اگر اربابِ اختیار اب بھی دشمن کی ان بے رحمانہ سازشوں کو سمجھنے سے قاصر ہیں تو اس سے بڑھ کر ملک وملت کی بدقسمتی اور کیا ہوسکتی ہے، لہذا ملک کی گوناگوں سیاسی و معاشی صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ ملکی سلامتی کے حوالے سے مضبوط پالیسیاں اور لائحہ عمل بنا کر درپیش مسائل سے نجات پائی جائے، عوامی رائے کا احترام اور آئین پاکستان کے تقدس کو مقدم رکھا جائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">