پرتھ(سی این پی)پرتھ ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کو میزبان آسٹریلیا کے ہاتھوں 360 رنز کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا، 450 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 89 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو دو رنز پر پہلی وکٹ گر گئی، اوپنر عبداللہ شفیق دو رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 17 رنز پر گری، کپتان شان مسعود دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسکے بعد، 19 رنز پر تیسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی امام الحق تھے جو 10 رنز ہی بنا سکے۔
سعود شکیل اوربابراعظم نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 29 رنز بنائے لیکن 48 کے مجموعی اسکور پر بابراعظم 14 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔
وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر مچل اسٹارک کا شکار ہوئے اور 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے۔
آسٹریلیا نے 84 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو اسٹیون اسمتھ 87 کے مجموعی اسکور پر وکٹ کھو بیٹھے اور اس کے بعد 107 رنز پر ٹریوس ہیڈ کی وکٹ گر گئی۔
فہیم اشرف آو¿ٹ ہونے والے ساتویں بلے باز تھے جو نیتھن لائن کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
اسپنر نیتھن لائن نے ٹیسٹ کیریئر کی 500 وکٹیں بھی مکمل کر لیں، وہ 500 وکٹیں حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے تیسرے اور ٹیسٹ کی تاریخ کے آٹھویں بولر ہیں۔
4 کھلاڑیوں کے ا7و¿ٹ ہونے کے بعد عثمان خواجہ اور مچل مارش نے جارحانہ بیٹنگ کرکے اسکور 233 رنز تک پہنچایا
لیکن یہاں عثمان خواجہ 90 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔ عثمان خواجہ کے آو¿ٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا بیٹنگ ڈیکلیئر کر دی۔
آسٹریلیا نے 233 رنز 5 کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی بیٹنگ ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو 450 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم89رنز پر آﺅٹ ہوگئی