پیونگ یانگ(سی این پی) شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل کاکامیاب تجربہ کیا ہے اور امریکہ کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی۔
واشنگٹن نے پیونگ یانگ کے بیلسٹک میزائل کے تازہ ترین تجربے کی مذمت کی ہے۔جاپان کے نائب وزیر دفاع شنگو مائیکے نے بتایا کہ شمالی کوریا کے تجربہ کی تصدیق کی ہے
جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے پیر کے روز اس میزائیل کو داغنے اور اتوار کی رات کو ایک کم دوری کے میزائل داغنے کے واقعے کی مذمت کی۔
شمالی کوریا کی طرف سے چند گھنٹوں کے اندر بیلسٹک میزائل کا یہ دوسرا تجربہ تھا۔ حالانکہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر میزائل لانچ کرنے یا اس کا تجربہ کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پیونگ یانگ کی جانب سے اس سال کے دیگر بیلسٹک میزائل کا تجربہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی ہے
امریکہ اور جنوبی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ اگر شمالی کوریا نے جوہری ہتھیار استعمال کیے تو اسے ختم کردیا جائے گا۔
شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل لانچ کے تقریبا ایک گھنٹے بعد ہوکائیڈو کے مغرب میں سمندر میں گرا۔