بلے کا نشان نہ ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(سی این پی) پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلے کا نشان نہ ملنے کی صورت میں اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

پیر کے روز چیئرمین پی ٹی آئی گوہر اعجاز نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن ایک سال تک کمیشن میں پڑا رہاہے

پہلا نوٹس 4دسمبر تک پڑا رہا اور اب معاملہ التوا کا شکار ہے اور ہم درخواست کر رہے ہیں کہ ہمیں سرٹیفیکٹ دیا جائے جس طرح دیگر جماعتوں کو دیا گیا ہے

انہوںنے کہاکہ اگر ہمارے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی پر لکھتے ہیں کہ میں پی ٹی آئی سے ہوں اور ہمارے پاس سرٹیفیکٹ نہ ہو تو کل وہ آزاد امیدوار بن سکتے ہیں

انہوں نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ اس معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کو ختم کریں اور ہمیں سرٹیفیکیٹ جاری کریں

انہوںنے کہاکہ ای سی پی کا آئینی فرض ہے کہ شفاف انتخابات کرائے انہوںنے کہاکہ ہم نے آن لائن جلسہ کیا ہے جس میں 4ملین آن لائن لوگ موجود تھے

کیا کسی بھی سیاسی جماعت نے کوئی ایسا جلسہ کیا ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ ہمیں 20تاریخ سے قبل سرٹیفیکٹ جاری کریں

انہوں نے کہاکہ پارٹی کے اندرونی معاملات کے ساتھ اکبر ایس بابر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے وہ پلانٹڈ آدمی ہیں ہم اس کو قبول نہیں کرتے ہیں

انہوں نے کہاکہ ہمیں خدشہ تھا کہ ای سی پی ہمارے خِلاف فیصلہ نہ کرے اسی وجہ سے ہم پشاور اور لاہور ہائی کورٹ میں گئے تھے

انہوں نے کہاکہ ہماری استدعا ہے کہ اگر کمیشن ہمارے وضاحت سے مطمین ہیں تو ہمیں سرٹیفیکیٹ جار ی کریں

انہوں نے کہاکہ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے میں پشاور ہائی کورٹ رکاوٹ نہیں ہے

انہوں نے کہاکہ اگر کمیشن کی جانب سے ہمیں بلے کا نشان نہیں ملا تو ہم عدالتوں سے رجوع کریں گے

انہوں نے کہاکہ آئین کے مطابق پارٹی کا منجمنٹ سیل ہے اور دنیا کا بہترین سافٹ وئیر ہمارے پاس ہے ہم نے اپنے ووٹر لسٹ کو فریز کیا ہے جس طرح الیکشن کمیشن اپنے ووٹر لسٹ کو فریز کرتا