اسلام آباد(سی این پی) اسلام آباد اور گرد و نواح میں5.8 شدت کے زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
مری اور آزاد کشمیر میں بھی زلزلہ کی جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کیا گیا،زلزلے کی گہرائی 140 کلو میٹر زیر زمین تھی،زلزلے کا مین مرکز دودا مقبوضہ کشمیر تھا