عام انتخابات :قومی اسمبلی30 ہزار اورصوبائی اسمبلی کیلئے 20 ہزار فیس مقرر

اسلام آبا د(سی این پی)الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا گیاہے ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے آج سے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق قومی اسمبلی کے امیدوار کی فیس 30 ہزار جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار کی فیس 20 ہزار روپے ہے۔ امیدوار یہ فیس نقد یا بینک کی کسی بھی شاخ میں جمع کرا سکتے ہیں ۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کی عمر کا غذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک 25 سال سے کم نہ ہو۔ ہدایت نامے میں تحریر ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت امیدوار کا بینک اسٹیٹمنٹ منسلک کرنا لازمی ہو گاالیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بینک اسٹیٹمنٹ میں ٹرانزیکشنز کی تفصیلات درج ہیں، بینک اکاؤنٹ جسے امیدوار انتخابی اخراجات کیلیے استعمال کرے گا وہ سنگل اکاؤنٹ ہوگا اور کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی امیدوار اسٹامپ پیپر پر دے گا جس کی تصدیق وہ اوتھ کمشنر سے کرائے گا