پشاور(سی این پی)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے ویمن ڈگری کالج میران شاہ کی طالبات کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے پاک فوج نے کئی عرصے سے بند کمپیوٹر لیب مکمل طور پر فعال کردی۔
میران شاہ کی طالبات کو پچھلے کچھ عرصے سے بجلی کی عدم دستیابی اور کمپیوٹر خراب ہونے کی وجہ سے جدید علوم اور کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔
پاک فوج نے کالج کی لیب میں جدید کمپیوٹر نصب کرنے کے بعد جدید کارآمد سافٹ ویئر بھی انسٹال کردیئے
بجلی کی مستقل فراہمی کے لیے کمپیوٹر لیب کو سولر سسٹم سے بھی منسلک کردیا گیا ہے۔کالج انتظامیہ اور طالبات نے پاک فوج کے اس اقدام کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے