اسلام آباد(سی این پی)ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ پاکستان پر الزام تراشی اور جھوٹا پروپیگنڈا کرتا رہا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وا ربریفنگ میں بتایا کہ بھارت داو¿د ابراہیم کے کراچی کے اسپتال میں داخل ہونے اور زہرخورانی سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا رہا ہے۔
بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف جھوٹا پرو پیگنڈا کرتا آرہا ہے۔ ای یو ڈس انفولیب کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا
انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان اور ٹی ٹی پی کے مابین کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔
ہماری توجہ اور مطالبہ ٹی ٹی پی اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف ہے۔افغان حکام اپنی سرزمین پر پاکستان مخالف دہشت گروں کے خلاف کاروائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا میں ہیں۔ انہوں نے اہم ملاقاتیں کیں ہیں اور دفاعی معاملات پر بات چیت کی ہے۔
غزہ میں اسرائیل کی جارحیت پر تشویش ہے اور اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 166 ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کیے۔ پاکستان ہندو اور سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔
توہین رسالت کا قانون کسی کے خلاف امتیازی قانون نہیں ہے،اس قانون کا استعمال کسی اقلیت کے خلاف نہیں کرتا، بلا امتیاز کارروائی قانون کے مطابق کی جاتی ہے